ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات : منگنی سے واپس لوٹ رہی ٹرک پلٹی ،سات ہلاک، 20 زخمی

گجرات : منگنی سے واپس لوٹ رہی ٹرک پلٹی ،سات ہلاک، 20 زخمی

Sat, 23 Jun 2018 22:44:41    S.O. News Service

امریلی 23جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) موصولہ اطلاع کے مطابق گجرات میں ضلع امریلی کے پیپاواؤ میرین علاقہ میں ایک ٹرک کے پل سے پلٹ جانے سے ٹرک سوار سمیت سات افراد کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس سب انسپکٹر وی ایل پرمار نے بتایا کہ راجولہ۔مہوا قومی شاہراہ پرننگاڑا گاؤں کے قریب ایک ٹرک جمعہ کی رات بے قابوہوکر پل سے پلٹ گیا۔ حادثے میں منگنی کی تقریب میں شامل ہوکر اپنے گھر لوٹ رہے سات افراد کی موقع پر موت ہوگئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 
 


Share: